پونے – چنچوڑ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بطور کارڈینٹر کانگریس ل یڈر آفتاب شیخ کی تقرری
پونے – چنچوڑ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بطور کارڈینٹر کانگریس لیڈر آفتاب شیخ کی تقرری
(پریس ریلیز)
پونے کے چنچوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار نانا کاٹے کو اکثریت سے منتخب کرنے کے لیے این سی پی کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی بھی کمر بستہ ہوگئی ہے۔ کانگریس پارٹی نے پورا دم خم لگا دیا ہے۔ اسی سلسلے میں انتخابی مہم کر تیز سے تیز تر کرنے کے لیے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری و نوجوان لیڈر آفتاب شیخ کو چنچوڑ ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس پارٹی کا کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آفتاب شیخ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی نے انتخاب کے لیے مجھ کو جو ذمہ داری سونپی ہے میں اس کو بالکل دلجمعی و ایمانداری سے نبھاؤگا۔ آفتاب شیخ کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ڈاکٹر حاجی ذاکر شیخ کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آفتاب شیخ نے مزید کہا کہ میں پارٹی کے سینئر لیڈران خصوصاً میرے سیاسی و سماجی سرپرست مناف حکیم کی رہنمائی میں مقامی لیڈران و رائے دہندگان سے بہتر سے بہتر کارڈینیش کر چنچوڑ ضمنی انتخاب میں مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار کی فتحیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگا۔ آفتاب شیخ کی پہچان ایک خاموش مزاج، مہذب اور سلجھے ہوئے سیاسی لیڈر کی ہے اور ان کی تقرری سے کانگریس پارٹی کو مستقبل میں مضبوطی ملنے کے قوی امکانات کی امید ظاہر کی جارہی ہیں۔