ممبئی،30،مارچ (یواین آئی)آج پونے کے ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی موت واقع ہوگئی ہے،جبکہ 12نئے مثبت معاملات سامنے آنے سے مریضوں کی تعداد 215 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مہاراشٹر میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔پونے میں کورونا وائرس کی یہ۔پہلی موت ہے۔مریض کے بارے میں طبی اور سفر کی تفصیل طلب کی جارہی ہے۔

پونے میں تازہ معاملہ ،ممبئی میں۔ 3،ناگپور میں ایک اور کولہاپور اور ناسک میں ایک -ایک معاملات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ممبئی میں 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک بکڈانہ اور پونے میں ایک مریض لقمہ اجل بن۔گیا ہے۔ایک 40 سالہ خاتون کی ممبئی میں موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک 45 سالہ شخص بھی موت کا شکار بن گیا ہے۔رازی صورتحال اس طرح ہے۔ممبئی 88،پونے 42،سانگلی 25،ناگپور16ا،حمد نگر 5،ایوت محل 4،ستارا اور کولہاپور میں 2-2مریض پائے گئے ہیں۔جبکہ ناسک،رتناگری ،اورنگ آباد،گوندیاسندھو درگ اور – مجلگاؤں ایک ایک معاملہ سامنے آیا‌ہے۔