پونے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مردہ پائے گئے

609

نئی دہلی: پونے میں ایک جوڑے اور ان کے دو بچے اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ پولس اسے خودکشی کا معاملہ قرار دے رہی ہے۔ منڈھوا پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دیپک تھوٹے (55)، اس کی بیوی اندو (45)، ان کا بیٹا (24) اور بیٹی (17سال) جمعہ کی رات کیشو نگر علاقے میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔

پولیس افسر نے کہا کہ "اب تک کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ ہم خودکشی کے زاویے کی جانچ کر رہے ہیں اور ابتدائی معلومات کے مطابق خاندان کو کچھ مالی نقصان ہوا ہے۔” پولیس کا کہنا ہے کہ موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔