دیگلور:21اکتوبر(نامہ نگار)شہر کے مونڈھا میں واقع بھاگیہ لکشمی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالتے وقت پولس ملازم کی موٹرسائیکل کی ڈگی سے نامعلوم چو ر نے پانچ روپے نقد رقم کابیاگ چوری کرلیا ۔یہ واقعہ کل شب گیارہ بجے کے بعد رونما ہوا ۔ فریادی گناجی ماروتی پولس ملازم پولس اسٹیشن مکر م آباد ‘ 20اکتوبر کو شب گیارہ بجکر 10 منٹ پردیگلور کے مونڈھا علاقہ میں بھاگیہ لکشمی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکال رہاتھا ۔اس وقت انھوں نے اپنی موٹر سائیکل نمبر MH 26-AV-6014 کی ڈگی میں نقد پانچ لاکھ روپے وائر کی تھیلی میں رکھے تھے۔ا س وقت ڈگی کو لاک تھا ۔مگر چورنے لاک توڑ کررقم کے بیاگ کی تھیلی چوری کرلی ۔اے ٹی ایم سے باہر آنے کے بعد پولس کانسٹیبل کو موٹرسائیکل پررکھی وائر کی تھیلی غائب دکھائی دی ۔اُس نے فی الفور آس پاس کے علاقہ میں چور کوتلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیںچلا ۔انھوں نے فی الفور دیگلور پولس اسٹیشن سے ربط قائم کیااور چوری کی شکایت درج کروائی ۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 379کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی شرساگر مزید تفتیش کررہے ہیں۔