پولس انسپکٹر نے مجھے ذلیل کیا ٗخودکشی جیسا قدم اٹھانا چاہتا ہوں” ٗپولس ملازم انصاری کے اسٹیٹس سے ہلچل

1,185

پاتھری (پربھنی):(ورق تازہ نیوز)پاتھری کے پولس اسٹیشن کی خفیہ شاخ کے پولیس جمعدار انصاری نے اپنے واٹس ایپ پریہ اسٹیٹس رکھا کہ پی آئی نے ذلیل کیا ہے اسلئے خودکشی کرنے کا دل چاہتا ہے ٗاسکے بعدانھوں نے موبائل بند کر دیا ۔

اس واقعہ سے پاتھری پولس محکمہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔یہ واقعہ پیر کی دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس جمعدار رفیق مشتاق انصاری پاتھری پولس کی خفیہ شاخ میں کام کر رہے ہیں۔ آج صبح تقریباً ساڑھے دسبجے وہ پاتھری پولیس اسٹیشن میں کام کر رہے تھے۔

اس موقع پر ترنگا ریلی کی تقرری کو لے کر بحث کے دوران پولس انسپکٹر گنیش راہیرے کے ساتھ تنازعہ ہوا۔ اس کے بعد تقریباً 2:44بجے جمعدار انصاری نے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھاکہ، ’’آج پولس انسپکٹر راہیر صاحب نے میری تذلیل کی اور میرے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ مجھے بہت دکھ ہوا۔ میں خودکشی جیسا قدم اٹھانا چاہتا ہوں”، اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا۔ اس کے بعد وہ پولس اسٹیشنسے چلا گیا۔ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے بعد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں موبائل بند پائے گئے۔