چنڈی 21 جنوری(یواین آئی) یوتھ اکالی دل نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے غلط استعمال کے خلاف آج پورے پنجاب میں وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے پتلے نذرآتش کئے کیونکہ پرامن طریقے سے تین زرعی قوانین کی مخالفت کررہے کسان رہنماوں اورکسان تحریک کی حمایت کررہے سبھی لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

یوتھ اکالی دل کے صدر سردار پرمبنس سنگھ رومانا نے بٹھنڈا میں تحریک کی قیادت کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ دونوں کوتاریخ سے سبق لینا چاہیے۔ پنجابیوں نے ہمیشہ جابرانہ پالیسیوں کا سامنا کیا ہے اور جتنازیادہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پرامن تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی ہے پنجابی اتنے ہی زیادہ جوش وخروش سے اس میں شریک ہوں گے۔

رومانا نے این آئی کے ذریعہ کسان تحریک میں مدد کرنے والے سبھی لوگوں کو حال ہی میں بھیجے گئے نوٹسوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ،، لنگر یا مالی اعانت کرنے والے ہرکسی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ . یہ این آئی اے کے مینڈیٹ کے خلاف ہے جو دہشت گردوں کے رابطوں کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا تھا۔

ان کے مطابق کانگریس حکومت کے اسکول اورکالج کھولنے کے فیصلے کا مقصد کسان تحریک کو کمزورکرنا تھا کیونکہ اس طرح کے اقدام سے کئی کسانوں کو ریاست میں اپنے گھر لوٹنے کو مجبورہونا پڑے گا۔ مرکز کو اب ان قوانین کو فوری ردکرنا چاہیے۔