اتر پردیش میں ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذرہے گا ۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر ریاست کی یوگی حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو لاک ڈاؤن کے فیصلے کے علاوہ ماسک پر بھی سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔ اب کسی کو بھی پہلی بار ماسک نہ لگانے پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اسی کے ساتھ اگر دوسری بار بغیر کسی ماسک کے پکڑا گیا تو اسے 10000 روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔یوپی حکومت نے ہر اتوار کو ریاست کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسے ہفتہ وار ی لاک ڈاؤن کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ضروری خدمات کے علاوہ سب کچھ بند رہے گا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں