پوری دنیا میں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد تقریبا 30 لاکھ ، دو لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) پوری دنیا میں عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں اس جان لیوا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 203597 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 29.16 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔
ہندوستان میں کرونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی شام جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 26917 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 826 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 5914 لوگ اس وائرس سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے پوری دنیامیں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ موتیں بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کا سپر پاور امریکہ میں اب تک 9.39 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں اور 53934 لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔
یورپ میں سب سے سنگین صورت حال سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26384 لوگوں کی موت ہوچکی ہےاور اب تک 1.95 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
اسپین کرونا وائرس ک انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2.23 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 23190 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 83909 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4636 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
کرونا وائرس سے انفیکشن اورموت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال بدتر ہے۔ فرانس میں اب تک 1.61 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 22648 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ جرمنی میں کرونا وائرس سے 1.54 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5640 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں جہاں 1.50 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 20319 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ کرونا سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 90 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5710 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کرونا وائرس کی وبا سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ روس میں اب تک کروناوائرس کے 80 ہزار سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 747 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔
بلجیئم میں 7094، نیدرلیڈر میں 4475، برازیل میں4016،ترکی میں 2706، کناڈا میں 2516، سوئیڈن میں 2194، سوئٹزرلینڈر میں 1578 اورمیکسیکو میں 1305 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 13106 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور272 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔