نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھگوان مہاویر جینتی کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیسواں تیرتھنکر بھگوان مہاویر کے پنچ مہاورت آج دنیا میں امن ، خوشی اور انفرای عرونج کے لئے زیادہ موزوں ہے ۔اتوار کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ بھگوان مہاویر نے اپنی عدم تشدد ، ہمدردی اور بے لوثی کی تعلیمات کے ذریعہ ہم آہنگی اور انسانیت کے ترقی کی روشن راہ ہموار کی۔مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘میں مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں’’۔نائب صدر نے کہا ‘‘کووڈ ۔19 عالمی وبا کی صورتحال حالت کے پیش نظر ، اس تہوار کو گھر میں رہتے ہوئے اور کووڈ صحت اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے منایا جانا چاہئے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں