پنجاب کے سرحدی ضلع میں پولیس اسٹیشن پر راکٹ لانچر سے حملہ

285

چنڈی گڑھ: پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک پولیس اسٹیشن کو راکٹ لانچر جیسے ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

جانکاری کے مطابق سرحدی ضلع میں امرتسر-بٹھنڈہ ہائی وے پر واقع سرہالی پولیس اسٹیشن پر دیر رات کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ جس کے باعث تھانے کے دروازے کا شیشہ ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ مئی کے اوائل میں موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اکتوبر میں اس کیس کے ماسٹر مائنڈ میں سے ایک کو یوپی سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم یوپی کا رہنے والا ہے اور دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔ پنجاب کے موہالی میں پولیس انٹیلی جنس یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کمپلیکس پر 9 مئی کی رات راکٹ سے چلنے والے دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے عمارت کی ایک منزل پر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔