ویکسین کی فراہمی کیلئے مرکز کو چیف منسٹرامریندر سنگھ کا مکتوب

چندی گڑھ :وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ پنجاب کے پاس صرف پانچ دن کی کورونا ویکسین بچی ہے اور انہوں نے مرکزی حکومت سے ویکسین کی فراہمی کے پروگرام کو شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ہر روز 85000 سے 90000 افراد کو ویکسین دی جارہی ہے اور اس شرح سے پنجاب کے موجودہ 5.7 لاکھ ویکسین پانچ دن میں ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے مرکز سے ویکسین کی نئی خوراک فراہم کرنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ اگر پنجاب ایک دن میں دو لاکھ ویکسین لگانے کا اپنا ہدف حاصل کرتا ہے تو اس کے پاس ویکسین تین دن میں ختم ہوجائے گی۔ سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ہے۔کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ منعقدہ ایک میٹنگ میں سنگھ نے کہا کہ ویکسی نیشن کی سست شروعات کے باوجود پنجاب میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے ، یومیہ اس کی کی تعداد 85000 سے 90000 کے درمیان ہے۔ اجلاس میں پارٹی رہنما راہل گاندھی اور پارٹی کے سینئر قائدین نے موجود تھے۔ سنگھ نے کہا کہ ابھی بھی بڑی تعداد میں لوگ کورونا ویکسین لینے پنجاب نہیں آرہے ہیں کیونکہ انہیں زرعی قوانین کے معاملے پر مرکزی حکومت کے خلاف سخت ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناراضگی ٹیکہ کاری مہم کومتاثر کررہی ہے۔







اپنی رائے یہاں لکھیں