پرگیا ٹھاکر پر تبصرے کے سلسلے میں چار افراد کے خلاف معاملہ درج

بھوپال،23اپریل.مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیا سنگھ ٹھاکر کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔پولیس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق محترمہ ٹھاکر پر 21 اپریل کی شام سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔اس معاملے میں عرضی گزار پشپیندر رانا نے شکایت درج کرائی تھی۔پولیس نے اس شکایت پر مقامی ٹی ٹی نگر پولیس تھانے میں ملزم کرشنا گھاگڑے،فہیم خان ،سیف علی اور اکرام کے خلاف دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔