پرکاش امبیڈکرکی وندے ماترم کی مخالفت پراشوک چوہان نے کیا کہاپڑھئے
ممبئی:23 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز )پرکاش امبیڈکر کے وندے ماترم کی مخالفت میں دئیے گئے بیان پر ایک سوال کے جواب میں اشوک چوہان نے کہا کہ ایم آئی ایم کے ساتھ جانے سے ان کے خیالات میں تبدیلی آئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پرکاش امبیڈکر کانگریس کے ساتھ اتحاد کریں اور ہم سب مل کر ایک کامن مینمم پروگرام پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پرکاش امبیڈکر منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں نمائندگی کریں۔اشوک چوہان آج ممبئی میں ریاستی کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔واضح رہے کہ کل پربھنی میں منعقدہ پریس کانفرنس میںبھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے قومی صدر وونچت بہوجن اگھاڑی کے قائد پرکاش امبیڈکر نے وندے ماترم کیلئے زبردستی ودباو¿ ڈالنے اور ایم آئی ایم کی جانب سے وندے ماترم کی مخالفت کئے جانے پراپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ بھی ایم آئی ایم کی طرز پر وندے ماترم کی مخالفت کرتے ہیں۔
پڑھئے کیا کہا تھا پرکاش امبیڈکر نے…
ایم آئی ایم کی طرح ہم بھی”وندے ماترم“ کی مخالفت کرتے ہیں:امبیڈکر –