• 425
    Shares

نئی دہلی: ہولی فیملی میں چند دنوں سے زیر علاج ماہر اسلامیات پروفیسر اختر الواسع کورونا ٹسٹ میں متاثر پائے گئے ہیں.انہیں اسپتال کے کووڈ متاترین کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔ کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ سر دست انہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔پروفیسر واسع کو تین روز قبل سینے میں بلغمی تکلیف اور شوگر میں اضافے کے ہیش نظر داخل اسپتال کیا گیا تھا۔ جہاں ابتدائی جانچ کے بعد انہیں سیمی آئی سی یو میں رکھا گیا۔کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کل رات آئی جس میں وہ متاثر پائے گئے ۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے ۔علمی، مذہبی اور سماجی حلقوں میں موصوف کی طبیعت کی ناسازی نے تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں