ناندیڑ:29مارچ(ورق تازہ نیوز)آج 29مارچ کو گیار ہ بجے دن مینجنگ کمیٹی مدینتہ العلوم ناندیڑ(چینج رپورٹ نمبر1030/2020) کاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت جناب سید فیصل پاشاہ منعقد ہوا جس میں مینجنگ کمیٹی کے فاﺅنڈررکن وسابق صدر پروفیسر محمود خان پٹھان کے سانحہ ارتحال پرانتہائی رنج و غم کااظہار کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ اجلاس میں موصوف کی ادارہ کے تئیں بے لوث خدمات کوسراہاگیا ۔ مرحوم ایم ایم پٹھان شہر کے مشہور یشونت کالج میں بحیثیت صدرشعبہ فزکس پنی خدمات پرحسن خدمت پرسبکدوش ہوچکے تھے ۔ وہ ایک نیک صاف دل انسان تھے ۔انہوں نے ادارہ مدینتہ العلوم سے کبھی کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایااور نہ پنے کسی رشتہ دار کواپنے اثر پر ملازمت دلوائی ۔

اسی طرح اردھاپور ضلع ناندیڑ کی ہردلعزیزسیاسی ‘سماجی شخصیت و مینجنگ کمیٹی مدینتہ العلوم ناندیڑ(چینج رپورٹ نمبر1030/2020) کے رکن قاضی صلاح الدین کی رحلت پر اظہارافسوس کرکے انھیں بھی خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔ شرکائے اجلاس نے پروفیسر محمودخان پٹھان اور قاضی صلاح الدین کے سانحہ ارتحال کو مینجنگ کمیٹی کاناقابل تلافی نقصان قراردیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔مرحومین کے لواحقین کوصبرجمیل عطاءفرمائے ۔