سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا انتقال

پرنب مکھرجی کی حالت بگڑی

نئی دہلی،31 اگست (یواین آئی) سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت اتوار کے بعد سے بگڑی ہوئی تھی اور  ابھی بھی بے ہوشی کی حالت میں وینٹی لیٹر پررہنےکے بعد انکا انتقال ہوگیا ۔ مسٹر مکھرجی کو گزشتہ دس اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اسپتال نے آج جاری میڈیکل بلیٹن میں کہا،’’مسٹر مکھرجی کی حالت میں اتوار کے بعد سے گراوٹ درج کی گئ ہے۔پھیپھڑے میں انفیکشن کی وجہ سے ان کے کچھ دیگر اعضا کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی  تھی۔ ‘سابق صدر کے دماغ میں جمے خون کو ہٹانے کےلئے پچھلے دنوں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔