چین میں دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت ڈیزائن کے حامل فلکیاتی میوزیم کا افتتاح ہوگیا ہے۔میوزیم کل 420,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی کمروں پر مشتمل نمائشی ، ڈسپلے، سیارہ گاہ ، ایک رصدگاہ اور 78 فٹ بلند شمسی دوربین بھی نصب ہے۔

اس کا ڈیزائن امریکی فرم نے بنایا ہے جسے 2014 کا ڈیزائن ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔اس کے مرکزی دروازے میں روشنی کا ایک دائرہ ہے جو موسم اور دن کے وقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں روشنی فرش پرپڑتی ہے اور سارا دن ایک سے دوسرے مقام تک منتقل ہوتی رہتی ہے۔