پربھنی:27اپریل ( ورق تازہ نیوز) ضلع میں آج درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسئس ریکارڈ کیاگیا ہے جس کی وجہ سے لو کی شدید لہر ضلع بھر میں جاری ہے ۔اسی وجہہ سے آج بروز ہفتہ کو سون پیٹھ تعلقہ کے بوندارگاوں میں ایک کسان کی موت ہوئی ہے ۔اس معاملے میں سون پیٹھ پولس اسٹیشن میںاتفاقی موت کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ سومیشور رگھوناتھ سپکاڑعمر42 سال فوت ہونے والے کسان کا نام ہے ۔آج دوپہر و ہ اپنے کھیت میں کام کرنے گئے تھے اور دوران کچھ دیر کیلئے آرام کرنے بیٹھے تھے اور اسی دوران انکی موت ہوگئی ۔اسپتال میںداخل کیاگیا لیکن ڈاکٹر نے کہا کہ لُو لگنے سے انکی موت ہوچکی ہے۔