پربھنی:25اپریل (ور ق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع سے زیادہ پربھنی میں کوویڈ19 کے اقدامات پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔پربھنی ضلع میں پابندیاں مزید سخت کی جارہی ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے 30اپریل تک اب نئی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ضلع میں اب ا سپتال و میڈیکل اسٹور کو چھوڑ کر تمام کاروبار مکمل طور پربند رہیںگے ۔

فی الحال پربھنی میں دودھ ‘سبزی ترکاری‘ کرانہ دوکانیں ‘بیکری ‘پھل ‘میٹھائی ‘کھانے کی دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب ضلع کلکٹر کے نئے احکام کے مطابق اب یہ دوکانیں بھی مکمل طور پر 30اپریل تک بند رہیںگی ۔اس کے علاوہ پربھنی ضلع میںبینک کے اوقات صبح دس تادوپہردو بجے تک ہی رہیںگے۔