پربھنی میں مذہبی مقامات کو سات مارچ تک بند رکھنے کا حکم

3

پربھنی، 28 فروری (یواین آئی) مہاراشٹر کے پربھنی ضلع کلکٹر دیپک مگلیکر نے ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر تمام مذہبی مقامات کو سات مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ضلع کلکٹر نے اپنے حکام میں ضلع میں کورونا انفیکشن میں تیزی سےاضافہ کے سبب لوگوں کی صحت کاخیال رکھتے ہوئے کچھ پابندیاں عائد کرنے پر زوردیا۔

کو سات مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ضلع کلکٹر نے اپنے حکام میں ضلع میں کورونا انفیکشن میں تیزی سےاضافہ کے سبب لوگوں کی صحت کاخیال رکھتے ہوئے کچھ پابندیاں عائد کرنے پر زوردیا۔

آرڈرمیں کہا گیا کہ مذہبی مقامات پر عقیدتمندوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انفیکشن کوپھیلنے سے روکنے کے لئے ان مقامات کو کچھ وقت کے لئے بندکیا جانا ضروری ہے۔ضلع کلکٹر نے یکم مارچ سے چارمارچ تک سینئرکالجوں اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے اپنے احکام میں کہا کہ ضلع میں پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن افسران اس آرڈر کو نافذکریں۔ اس دوران مسٹرمگلیکر نے زوردے کر کہا کہ آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔یواین آئی۔الف الف

سینئرکالجوں اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے اپنے احکام میں کہا کہ ضلع میں پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن افسران اس آرڈر کو نافذکریں۔ اس دوران مسٹرمگلیکر نے زوردے کر کہا کہ آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔یواین آئی۔الف الف