پربھنی میں روزانہ غرباءکودو وقت کا کھانا تقسیم

پربھنی:28مارچ(ورق تازہ نیوز) کوروناوائرس کی وباءکے باعث سارے ملک میں کرفیو نافذ ہے ۔ پربھنی کے کاروبار ‘دوکانیں ‘بسیں ‘ آٹورکشہ بند ہیں ۔ صرف میڈیکل ‘کرانہ ‘اناج ‘ترکاریوں کی دوکانیں اور اسپتال کھلے ہیں ۔

ان حالات میںغریب مزدور طبقہ کافی پریشان ہے ۔ اس طبقہ کوکوئی روزگار نہیں مل رہا ہے ۔ اس لئے پربھنی کے ویرساورکر وچار منچ ‘ ایم ایس شیوشنکر پرتشٹھان اور We care fondation کی جانب سے شہر میںغریبوں اور بیواﺅںں ‘مسکینوں اور بے سہارا افراد میںروزانہ دو وقت کا کھانا تقسیم کیاجارہا ہے ۔ اس کار خیر کےلئے شہر کے کئی اہل خیر افرادتعاون دے رہے ہیں ۔ یہ کار خیر بلالحاظ مذہب ‘ذات پات ‘فرقہ کیاجارہا ہے۔

pbn
پربھنی:تصویر میںدائیں سے ایک مسلم خاتون کارکن ایک مسلم خاندان کو کھانے کا پیکیٹ دیتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے ۔(تصویر ورق تازہ پربھنی)