پربھنی میونسپل کارپوریشن کے وارڈز کے حدود کا نوٹیفکیشن آج شائع ہوگا

0 41

پربھنی: 7جون ( ورقِ تازہ نیوز) پربھنی میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2022ءکے لیے انتخابی وارڈوں کے حدود کو عام کرنے اور اعتراضات و تجاویز طلب کرنے کے ضمن میں ایک پروگرام منعقد کرنے کے لیے عوامی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 8جون کو صبح دس بجے پربھنی میونسپل کارپوریشن کی سطح پر نٹراج رنگ مندر، کلیان منڈپ و میونسپل کارپوریشن کی اہم عمارت، ان تین مقامات پر انتخابی وارڈوں کے حدود کا نوٹیفکیشن شائع کیا جائے گا۔

پربھنی میونسپل کارپوریشن کی معیاد ختم ہونے کے بعد نئے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی وارڈوں کی حدود کے اعتراضات اور تجاویز کا اعلان کرنے کا پروگرام رکھا گیا۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں میونسپل انتظامیہ کو ایک خط جاری کیا ہے جس کے مطابق پربھنی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے 8 جون کو انتخابی وارڈوں کے حدود کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 8جون کو صبح دس بجے یہ پروگرام الیکشن آفس ہیڈکوارٹر کارپوریشن، وارڈ کمیٹی آفس نٹراج رنگ مندر اور وارڈ کمیٹی سی آفس کلیان منڈپ میں منعقد کیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر دیوی داس پوار نے 7جون کو ایک خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی وارڈ باﺅنڈری شائع ہونے کے بعد اعتراضات اور تجاویز پیش کرنے کی آخری تاریخ 20 جون کی سہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔اس انتخابی وارڈوں کے نوٹیفکیشن کو شائع کرنے کے پروگرام میں شہریوں اور خواہشمند اُمیدواروں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔