پربھنی :موظف معلمہ مہر النساء بیگم کا انتقال، آج بعد نماز ظہر نماز جنازہ
پربھنی 12 ستمبر۔ (ورقِ تازہ نیوز) موظف معلمہ مہر النساء بیگم زوجہ اقبال مجید اللہ خاں ساکن یوسف کالونی پر بھنی کا آج بروز منگل شب ڈھائی بجے مختصر علالت کے باعث انتقال ہو گیا۔ انہیں دو دن قبل ہی اسپتال میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج 78 سال کی عمر میں چل بسیں ۔
ان کی نماز جنازہ اج بروز منگل 12 ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد قادر اباد پلاٹ میں پڑ ھی گئی اور اسی مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحومہ ضلع پرشد پربھنی کے اسکول میں معلمہ کے عہدے پر خدمات انجام دے چکی تھی اور تقریبا 22 سال قبل وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئی تھی۔
پسماندگان میں شوہر اقبال مجید اللہ خان اور چار فرزندگان ہیں ۔پروردگار عالم مرحومہ کی مغفرت کرے انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو دائمی صبر و تحمل عطا کرے۔آمین