پربھنی :15مارچ (ورق تازہ نیوز) آج بتاریخ 15مارچ 2021 بروز پیر کوعلاقہ مراٹھواڑہ کی معزز سیاسی و سماجی شخصیت اورسابق نائب صدر بلدیہ پربھنی  امداد اللہ بیگ اشعر صاحب کادوران علاج ممبئی میں انتقال ہو چکا ہے. (انا للہ وانا الہ راجعون)۔

ان شآءاللہ ! مرحوم کی نماز بتاریخ 16 مارچ 2021 بروز منگل صبح 10 بجے مرحوم کے مکان یوسف کالونی پربھنی کے روبرو گلشن اطفال پرائمری اسکول کے گراو نڈ میں ادا کی جائے اور تدفین اخوند شاہ میاں قبرستان پربھنی میں عمل میں آئے گی۔واضح رہے کہ امداد صاحب روزنامہ ”ورق تازہ“ کے بانیوں میں شمار کئے جاتے تھے ۔اورانھوں نے ہمیشہ نے ادارہ کی رہنمائی کی ۔

انکے انتقال پُرملال پر ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی (ناندیڑ)‘ محمدتقی(مدیراعلیٰ ورق تازہ) ‘اقبال مجیداللہ خاں ( پربھنی) ‘حمید ملک (صحافی پربھنی ) ‘ پروفیسرمیرتراب علی (حیدرآباد)ُ ڈاکٹرشجاعت علی (شجاع کامل ) ‘پرنسپل جلگاوں محمود علی سحر(ناندیڑ)‘ قاضی اطہر الدین و دیگر نے اپنے غم و افسوس کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ مرحوم کے درجات کو بلندفرمائے اورلواحقین کوصبروتحمل دے ۔آمین ۔