پربھنی ضلع کے پورنا سے اغواء ہونے والا محمد کیف مل گیا

413

ناندیڑ:13نومبر ( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے وجئے نگر علاقہ سے اغواءہونے والا محمد کیف (17 سال) کو تلاش کرنے میں پولیس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پورنا شہر کےے وجئے نگر علاقہ کے ساکن کریم قریشی کا لڑکا محمد کیف 29 جولائی کو اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا۔ اس درمیان کسی نے اس کو اغواءکرلیا۔

رشتہ داروں کی فریاد پر پورنا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ اس معاملہ کی تحقیقات کرنا پولیس کے لیے ایک چیلنج بن گیا تھا۔ تحقیقات کے لیے پولیس فوجدار بھیم راﺅ کاملے کی رہنمائی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

دریں اثناءگزشتہ آٹھ دنوں سے کاملے اور ان کی ٹیم نے پونے شہر میں جاکر سائبر سیل کے ذریعے اس معاملہ کو سلجھاتے ہوئے مذکورہ لڑکے کا پتہ لگایا۔ یہ لڑکا پونے شہر میں ایک کیٹرنگ میں کام کرتا ہوا دکھائی دیا۔ فوجدار بھیم کاملے، پولیس سپائی اجئے مالکر نے محمد کیف کو 11 نومبر کی شب دیڑھ بجے اپنے تابع میں لے کر پورنا لایا۔