پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری مظہر علی خان کا انتقال

پربھنی:23. جون۔( ورق تازہ نیوز)بتاریخ ۲۲/جون ۲۰۲۲ رات۱۰/بجے مظہر علی خان صاحب، سیکرٹری، پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی ‘ پربھنی کا انتقال ہوگیاہے۔ نمازِ جنازہ بتاریخ ۲۳/ جون صبح ۱۱/بجے قادر آباد پلاٹ پربھنی کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔ انشاء اللہ۔

مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ’ فرزندان ڈاکٹر لئیق الرحمن خان، انجینیر عتیق الرحمن خان، لیکچرار خلیق الرحمن خان اور دختران ڈاکٹر غزالہ اور شگفتہ شامل ہے. اس طرح کی اطلاع خلیق الرحمن خان نے دی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔