پربھنی:ڈاکٹر نورالامین کی اردو بورڈ آف اسٹڈیز پر بحیثیت ممبر نامزدگی
پربھنی (نامہ نگار یونس انور)اردو کے معروف افسانہ نگار و ناقد ڈاکٹر نورالامین کی اردو بورڈ آف اسٹڈیز سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ پر بحیثیت ممبر نامزدگی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اودھو بھوسلے صاحب نے کی. ڈاکٹر نورالامین صاحب کی ادبی اور تدریسی میدان میں کار کردگی کو دیکھتے ہوئے یہ نامزدگی عمل میں آئی ہے.
واضح رہے کہ ڈاکٹر نورالامین صاحب کی تصنیف و تالیف آٹھ کتابیں سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ پی جی کورس میں شامل ہے اسی طرح افسانوی مجموعہ بند آنکھوں کے سپنے، بہت مشکل ہے شجاع ہونا، جاوید اختر کی غزل گوئی ،جاوید اختر کی نظم نگاری ،جاوید اختر کی نغمہ نگاری ،اردو ڈرامہ ایک مطالعہ وغیرہ ڈھیروں ادبی نگارشات ادب کا حصہ ہیں ان کی تنقیدی نگارشات کی اردو فکشن نگاری میں انفرادی اہمیت ہے.
ان کی اس کامیابی پر پروفیسر میر تراب علی ڈاکٹر سید شجاعت علی، ،ڈاکٹر سجاد احمد خان پروفیسر سعد الدین صدیقی ڈاکٹر ارشاد احمد خان ، ڈاکٹر قاضی نوید صدیقی ،ڈاکٹر انورالدین،ڈاکٹر عبدالرب، ڈاکٹر قاضی کلیم الدین، ڈاکٹر فیاض نداف، محمد تقی،یونس انور، ڈاکٹر منیب حنفی، خضر احمد خان شرر، شفیع احمد شفیع عبدالرحیم ، اطہر کلیم انصاری، آفاق مسعودی سید تراب علی، سید اکبر علی، محمد زکی الدین نے انھیں صمیم قلب سےمبارکباد پیش کی اور مسرت کا اظہار اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔