پربھنی:پانچ برس کی معصوم کے ساتھ جنسی زیادتی،بہیمانہ قتل کے معاملے میں مجرم کو سزائے موت

پربھنی(مہاراشٹر) 19 فروری (یو این آئی) پانچ برس کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں یہاں کی ایک عدالت نےمجرم کو سزائے موت کی سنائی ہے۔ مجرم وشنو مدان گورے پربھنی ضلع کے شیل گاؤں کا باشندہ ہے۔
اپر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سامنے استغاثہ سچن واکودکر نے بتایا کہ نابالغ متاثر اکتوبر، 2016 میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ بعد ازاں متاثرہ کے دادا نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور دو دن کے بعد متاثرہ کی لاش بورے میں بند پائی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا تھا کہ نابالغ لڑکی کا بہیمانہ قتل کرنے سے قبل جنسی زیادتی کی گئی تھی۔

اس معاملے میں پولیس نے ملزم وشنو کو گرفتار کیا جس نے بعد میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کی بات قبول کرلی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تعذیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) اور دیگر دفعات کے ساتھ ساتھ ملزموں سے بچوں کا تحفظ ایکٹ، 2012 کا معاملہ درج کیا تھا۔

متاثرہ کے دادا، صحت افسر اور پولیس افسران کی گواہی کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو متاثرہ کی جنسی زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم پایا۔
منگل کے روز جج ایس جی انعامدار نے دفعہ 302 کے تحت مجرم کو سزائے موت سنائی اور دفعہ 376 (اے) کے تحت سات سال کی قید بہ مشقت اور 10 ہزار روپیے کا جرمانہ عائد کیا۔