Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

پربھنی:ستیش چوہان کوپہلی پسند کاوو ٹ دے کر کامیاب بنائیں: دھننجے منڈے

پربھنی :21نومبر۔(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ کی مٹی سے جڑے بنیادی مسائل کو مسلسل ودھان بھون میں پیش کرنے و الے ایم ایل اے ستیش چوہان کااہم کردار رہا ہے۔ وہ ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔ جب میں حزب اختلاف کالیڈرتھا لیکن ستیش چوہان اور وکرم کاڑے ہمیشہ اُن کے ساتھ رہے ہیں اور مجھے طاقت دی ہے۔وہ مراٹھواڑہ کے تعلیمی ‘سیاسی ‘زرعی ‘ کسانوں کے مسائل سے کمہ حقہ طور پر واقف ہیں اس لئے اس الیکشن میں انھیں اپنی پہلی پسند کا ووٹ دے کر اکثریتی ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔اس طرح کی اپیل سماجی انصاف کے وزیر دھننجے منڈے نے کی ۔ وہ آج شری شیواجی کالج پربھنی میں منعقدہ گریجویٹ ورکرس کے ایک کنونشن سے مخاطب تھے ۔

اس کنونشن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی ‘ کانگریس پارٹی اورشیوسینا کے ضلعی لیڈر اور ورکرس کی بڑی تعداد موجود تھی ۔کنونشن میں پربھنی کے سابقہ ایم ایل اے سریش ورپوڑکر ‘ ایم پی سنجے جادھو ‘ رکن پارلیمان فوزیہ خان ‘سابق ایم پی گائیکواڑ‘ ایم ایل اے امول مٹکر ی ‘ رکن اسمبلی باباجانی درانی ‘رکن اسمبلی وکرم کاڑے ‘ سابق ایم پی تکارام رینگے پاٹل ‘ سابق ایم ایل اے بھامڑے ‘ گیانوبا گائیکواڑ ‘میئرانیتا سون کامڑے ‘ ہری بھاو شڑکے ‘ انیل راو نکھاتے ‘بالاصاحب دیشمکھ جامکر ‘ گل میرخان ‘ شیوسینا ضلع پرمکھ وشال کدم ‘ وغیرہ نے شرکت کی ۔

اس موق پر بی جے پی کوخداحافظ کہہ کر پارٹی سے ترک تعلق کرنے والے ایم پی جئے سنگھ راو چوہان نے کہا کہ میں نے جس پارٹی کو چھوڑا ہے اس میں مجھ جیسے لیڈر کی کوئی قدر نہیں ہے ۔ کام نہیں اور مان بھی نہیں ۔مہاویکاس اگھاڑی میںقدر وقیمت ہے اسلئے مجھ جیسے کئی لیڈران مہاویکاس اگھاڑی کی راہ پر ہیں ۔ رکن پارلیمان فوزیہ خان ‘ایم ایل سی باباجانی درانی ‘ وکرم کاڑے ] ایم پی سنجے جادھو ‘ نے اپنی تقاریر کے دوران ستیش چوہان کواپنی پہلی پسند کاووٹ دینے کی اپیل کی۔ کنونشن کی صدارت سریش ورپوڑکر نے کی