پربھنی:ادیب،صحافی و سابق لکچرر محمد قاسم کا انتقال

پربھنی:13. ستمبر ۔( ورق تازہ نیوز)آج 13 ستمبر کو معروف ادیب۔صحافی اور ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج پربھنی کے سابق لکچرر محمد قاسم کا 74 سال کی عمر میں طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔

انکی نمازِ جنازہ صبح گیارہ بجے شاہی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت آخوند میاں سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔

انکے طنز و مزاحیہ مضامین کے دو مجموعے شائع ہوئے ہیں۔پسماندگان میں اہلیہ ،تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔انکے انتقال پر ورق تازہ کے مدیر اعلیٰ محمد تقی،سینئر صحافی حمید ملک،اقبال مجید اللہ،ڈاکٹر پروفیسر حمید اللہ خاں،ڈاکٹر سلیم محی الدین و دیگر نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔