• 425
    Shares

ابوظہبی : پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات جمعرات کے روز ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کے فوجی سربراہ اور ابوظہبی کے ولیعہد نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کے اعلٰی سطح کے وفود کے تبادلے معمول کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان دبئی میں جاری ایکسپو 2020 میں بھی حصہ لے رہا ہے جس میں دنیا کے 200 ممالک شریک ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں