اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کی والدہ حمیدہ اعوان انتقال کر گئی ہیں۔ انہیں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رات گئے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میری والدہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔‘‘ شعیب اختر نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ایچ -8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


One thought on “پاکستان کے سابق تیز گیندباز شعیب اختر کو صدمہ عظیم”

اپنی رائے یہاں لکھیں