پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ بنایا یہ بڑا ورلڈ ریکارڈ

راولپنڈی :پاکستان کے 16 سال کے تیز گیند باز نسیم شاہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی ہے ۔ نسیم شاہ نے راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک لی ۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران نسیم شاہ نے مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

نسیم شاہ نے پہلے نجم الحسین ، پھر تاج الاسلام اور اس کے بعد محمود اللہ کو آوٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی .نسیم شاہ نے 41 ویں اوورس کی چوتھی گیند پر نجم الحسین کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ۔ یہ کٹ ڈی آر ایس کے ذریعہ ملا ۔ اس کی اگلی گیند پر تاج الاسلام بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے اور آخری گیند پر نسیم شاہ نے محمود اللہ کو سلیپ میں کیچ آوٹ کروا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔

نسیم شاہ ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک لینے والے سب سے کم عمر گیند باز بن گئے ہیں ۔ نسیم شاہ صرف 16 سال 359 دن کے ہیں اور اتنی کم عمر میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ نسیم شاہ پاکستان کے صرف چوتھے گیند باز ہیں ، جس نے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک لی ہے ۔ وسیم اکرم نے دو مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لی تھی ۔ ان کےعلاوہ عبد الرزاق اور محمد سمیع نے بھی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک لی ہے ۔