پاکستان کے بڑے شہر میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا؟ جان کر لوگوں میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی

کرونا وائرس
پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق ہوگئی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز انے وائرس کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں‌کرونا وائرس کا دو کیسز رپورٹ ہوگئے، 22 سالہ یحییٰ‌ جعفری ایران سے جہاز کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔

یحییٰ جعفری کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی تھے، یحییٰ جعفری کو نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے اہلخانہ کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ اطلاع ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے لیکن ٹیسٹ سے قبل یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔

ڈاکٹر مبین کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جاتی ہے، ایران میں کرونا وائرس کی خبروں کو چھپایا جارہا ہے، کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے لیے بیس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے اندر مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئ

ادھر اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے، الجزائر میں بھی وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ شخص اٹلی کا باشندہ ہے، حال ہی میں الجزائر پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے بڑی کاروائی,جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے لیئے بری خبر

سوئٹرزلینڈ میں بھی پہلے کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، وائرس کے خدشے کے پیش نظر سان فرانسسکو میں میئر نے ایمرجنسی نافذ کر دی، کینیڈا نے چین کے لیے پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی۔ 

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔