پاکستان کی چھ وکٹوں سے جیت، رضوان 77 ناٹ آؤٹ

487

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکتسان کو 256 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 77 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔اس سے پہلے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے نیدر لینڈز کے خلاف اگست 2022 میں اپنے آخری ون ڈے میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اپنا ڈپیو کر رہے لگ سپنر اسامہ میر نے دو اہم کھلاڑیوں کین ولیمسن اور ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا۔30 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب امام الحق 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے جنھوں نے 82 گیندوں پر 66فخر زمان 74 گیندوں پر 56 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔رنز بنائے اور سٹمپ ہوئے۔