پاکستان کی مدد کیلئے چین نے ہاتھ آگے بڑھایا،پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی: اسحاق ڈار
چین کے بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ مالیات کی تعریف میں روول اوور سے مراد کسی بھی خاص مالی معاہدے کوآگے بڑھانا ہوتا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ضروری کاروائیاں مکمل ہونے پر آئی سی بی سی بینک کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ قرض پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کوواپس لوٹایا تھا۔‘وزیرخزانہ کے مطابق ’اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔‘
اسحق ڈار کے مطابق یہ رقم 3 اقساط میں پاکستان کو ادا دی جائے گی جس کی ابھی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوئی ہے۔