• 425
    Shares

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کو آٹھ جدید آکسیجن پلانٹس فراہم کر دیے ہیں جبکہ سعودی سفارت خانے کے مطابق عطیہ کیے گئے مزید پلانٹس کی فراہمی بھی پائپ لائن میں ہے۔اسلام آباد میں اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے سعودی سفارت خانے کے میڈیا ڈائرکٹر فواز عبداللہ نے تصدیق کی کہ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے تعاون سے سعودی عرب سے پاکستان کو جدید آکسیجن پلانٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کی تھی کی سعودی عرب سے جدید ترین آکسیجن پلانٹس کی پہلی کھیپ لاہور پہنچی ہے جسے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سعودی عرب سے ہسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے آٹھ پلانٹس لاہور پہنچے ہیں۔ ایک آکسیجن پلانٹ 50 مریضوں کے لیے آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سعودی عرب سے پہنچنے والے آکسیجن پلانٹس پاکستان کے دوردراز کے ہسپتالوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں یہ آکسیجن پلانٹ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دور دراز کے ہسپتالوں میں نصب کیے جائیں گے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں