• 425
    Shares

اسلام آباد: پاکستان میں کووڈ۔ 19 کے 4,040 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 10,71,620 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وبا کے خلاف پاکستان کی مہم کی قیادت کرنے والا محکمہ این سی او سی نے کہا کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور پر 1071620 ہو گئی، جن میں سے 964404 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 83298 فعال کیسز ہیں جن میں سے 3805 کی حالت تشویشناک ہے ۔ اتوار کو ملک میں کورونا سے 53 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 23918 ہوگئی۔ پاکستان کا جنوبی صوبہ سندھ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 400400 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبے میں کورونا کے 364680 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں