پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تحاشہ اضافہ
پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق اس مصنوعی قلت کے خاتمے کے لیے اوگرا کی جانب سے اس فوری اضافے کی تجویز دی گئی تھی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 18 ، 18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔