• 425
    Shares

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گائے قربان کی گئی۔ٹینریز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ شہر میں ساڑھے 5 تا 6 لاکھ دبنے اور بکرے ذبح کئےگئے۔ جبکہ ملک بھر میں 20 سے 22 لاکھ گائے قربان کی گئیں۔ جبکہ پورے ملک میں 55 سے 60 لاکھ بکرے اور دنبے ذبح کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک میں 1 لاکھ اونٹ بھی قربان کیے گئے۔

چمڑہ منڈی ذرائع کے مطابق مہنگائی کے باعث اس سال 20 فیصد قربانی کم رہی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ 1.5 تا 2 ارب روپےکی کھالیں ضائع ہوگئیں۔ گزشتہ سال 13 سے 14 لاکھ کھالیں جمع ہوئی تھیں۔ اس سال صرف 10 لاکھ کھالیں جمع ہوسکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گائے کی کھال کا ریٹ ایک ہزار تا 1200روپےرہا۔ جبکہ بکرے کی کھال180روپے اور دنبے کی 110روپے تک فروخت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اونٹ کی کھال کا ریٹ 550 روپے تک رہا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔