اسلام آباد : چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے پاکستانی ملٹری کو کورونا وائرس ویکسین کی ایک کھیپ فراہم کی ہے ۔ چینی وزارت قومی دفاع نے یہ بات بتائی ۔ پاکستانی فوج پہلی بیرونی ملٹری ہے جسے پی ایل اے کی طرف سے کووڈ۔19 ویکسین کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔ تاہم ، یہ صراحت نہیں کی گئی کہ اس کھیپ میں ویکسین کے خوراک کی تعداد کتنی ہے ۔ قبل ازیں چین نے پاکستان کو Sinopharm کے کووڈ۔19 ویکسین کے پانچ لاکھ خوراک بطور عطیہ دیئے تھے۔ چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون و اشتراک طویل مدت سے قائم ہے ۔ اسی کے تحت شاید چین نے ویکسین کی بیرون ملک امداد کیلئے پاکستان ملٹری کو منتخب کیا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں