بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر پاکستان قومی ٹیم رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے اس اعزاز سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا۔

اس پیغام میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔قومی ٹیم نے رواں برس 26 میچز کھیلے جن میں اس نے 17 میں کامیابی سمیٹی۔گرین شرٹس کو رواں برس 6 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جس نے رواں سال میں اب تک 156 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔