اسلام آباد ، 2 جون (یو این آئی) حکومت پاکستان نے ہندوستانی فلمی صنعت کے مشہور اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی آبائی رہائش گاہیں حاصل کرلیں تاکہ انہیں میوزیم میں تبدیل کیا جاسکے۔

پاکستان کے اخبار ڈان کی خبر کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر نے منگل کو ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم نے اس کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔ صوبائی حکومت نے گذشتہ سال ستمبر میں ان پراپرٹی کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

ڈائریکٹر (آثار قدیمہ) ڈاکٹر عبد الصمد نے بتایا کہ ڈائٹرکٹوریٹ نے موجودہ مالکان سے دونوں جائیدادوں کا مالکانہ قبضہ لینے کے بعد اسے صوبائی حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دلیپ کمار کے محلہ خداداد میں واقع آبائی مکان کی مالیت 72 لاکھ روپے ہے اور ڈھاکی دلگرن کے علاقے میں واقع راج کپور کی حویلی کی قیمت 11.5 کروڑ روپے ہے۔