سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے، پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔