Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

پاکستان بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

IMG_20190630_195052.JPG

اسلام آباد:کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز لیکن ایک اچھی خبر بھی آگئی ، پاکستان بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی ہے . تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، وہاں ایک اچھی خبر یہ بھی سننے کو مل رہی ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1026 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں .

سب سے زیادہ مریض سندھ میں صحت یاب ہوئے جبکہ پنجاب میں بھی صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.نیشنل کمانڈ اور کنٹرول سنٹر کے مطابق سندھ سے 371 ، پنجاب سے 258 ، خیبرپختونخواہ سے 142، گلگت بلتستان سے 146، بلوچستان سے 95 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 13 جبکہ آزاد کشمیر سے ایک مریض صحت یاب ہوا ہے.اس وقت پاکستان میں 3926 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اموات کی تعداد 86 ہوچکی ہے.جبکہ اموات کی شرح 1.15 فیصد اور صحتیابی کی شرح 20 فیصد ہے.(قدرت روزنامہ)