پاکستانی کرکٹر حسن علی بنیں گے ”ہریانہ کے داماد‘‘۔ میوات کی شامیہ ارزو کو دل دے بیٹھے۔

0 0

پاکستانی کرکٹر حسن علی بنیں گے ”ہریانہ کے داماد‘‘۔ میوات کی شامیہ ارزو کو دل دے بیٹھے۔

پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی جلد ہی شادی کرنے جارہے ہیں۔ وہ ہندوستانی لرکی سے نکاح کرنے والے ہیں۔ ہندوستانی لڑکی کو دل دینے والے پاکستانی کرکٹروں کی فہرست میں حسن علی کا بھی نام جڑ گیا ہے

نئی دہلی۔ پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

وہ ہندوستانی لڑکی شامیہ ارزوسے نکاح کرنے والے ہیں۔ ہندوستانی لڑکی کو دل دینے والے پاکستانی کرکٹروں کی فہرست میں حسن علی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔

شامیہ ہریانہ کی بتائی جارہی ہیں۔ خبر کے مطابق 20اگست کو شادی ہونے جارہی ہے۔ شادی کے لئے لڑکی کے خاندان سے دس لوگ 17اگست کے روز دوبئی کے لئے روانہ ہوں گے۔

ماناجارہا ہے کہ حسن علی بھی بہت جلد شعیب ملک کی طرح ہندوستان کے داماد کا تمغہ حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان کے اُردو اخبار ایکسپریس نیوز کی خبر میں بتایاگیا ہے کہ پاکستانی گیندباز حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔

اخبار نے بتایا کہ شادی کے لئے ایک دوسرے کے گھر والے آپس میں مسلسل رابطہ میں ہیں۔

اخبار کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر لڑکی والوں کی طرف سے ہاں ہوگئی تو اگست کے تیسرے ہفتہ میں حسن ہندوستانی لڑکی سے شادی کر لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی ائیرانڈیا میں فلائٹ انجینئر ہے۔ حسن نے بھی خبر پر ایک حد تک مہر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت تو چل رہی ہے لیکن ابھی کچھ طئے نہیں ہوا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے ال روانڈر شعیب ملک کی شادی ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔

اپنے وقت کے مشہور بلے باز محسن خان نے ہندوستانی اداکارہ رینا رائے سے شادی کی تھی۔ حالانکہ بعد میں دونوں کا طلاق ہوگیاتھا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-