پاکستانی تیز گیندباز محمد شعیب نے کی خودکشی کی کوشش، اسپتال میں داخل، حالت سنگین

0 53

محمد شعیب کو سینئر ڈسٹرکٹ ٹیم میں گزشتہ سال کھیلنے نہ دیا گیا، رواں سال ایکشن مشکوک قرار دیکر باہر کر دیا گیا جس پر اس نے مایوس ہوکر گولیاں کھا لیں، ڈی فارمیسی کے طالبعلم کی حالت اب خطرے سے باہر ہے

کراچی:(ایجنسیز)پاکستان کے ایک تیز گیندباز شعیب نے ٹیم میں انتخاب نہ کیے جانے سے مایوس ہو کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

پاکستان کے جنوبی سندھ علاقہ کے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر شعیب کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انٹر اسٹیٹ چمپئن شپ کے لیے اپنی گھریلو ٹیم میں نہیں منتخب کیا گیا تھا۔

اس کے بعد شعیب ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے اور پھر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے اپنی کلائی کاٹ لی۔

میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق شعیب کلائی کاٹنے کے بعد بیہوش گئے تھے اور انھیں سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شعیب کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

شعیب کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ چمپئن شپ میں ٹرائل کے بعد کوچ نے شعیب کو ٹیم میں چننے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد وہ ڈپریشن میں چلے گئے اور خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ شعیب اپنے کمرے کے باتھ روم میں ملے اور ان کی کلائی کٹی ہوئی تھی۔ وہ بیہوش تھے اس لیے فوراً اسپتال لے جایا گیا۔