پاکستانی اداکار فہد نے اداکار گووندا کے پاوں کیوں چھوئے ؟

476

چند روز قبل پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ دبئی میں ایک ایوارڈ نائٹ میں شریک ہوئے۔ یہاں انہیں پرومیسنگ اسٹار آف پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیکن فہد مصطفیٰ اپنا ایوارڈ لینے کے لیے نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹار گووندا کے پاؤں چھونے اور ان کی تعریف کرنے کے لیے سرخیوں میں آئے۔

دراصل ایسا ہوا کہ جب فہد مصطفیٰ سٹیج پر کھڑے ہو کر تقریر کر رہے تھے تو انہوں نے بتایا کہ اداکاری کی دنیا میں آنے کے لیے وہ گووندا سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد رنویر سنگھ آئے تو وہ بھی ان کے مداح بن گئے۔ تقریر ختم ہونے کے بعد فہد مصطفیٰ اسٹیج سے اتر کر گووندا کے پاؤں چھوتے ہیں۔

بس پھر کیا تھا، کچھ لوگوں کو اداکار کا یہ کرنا پسند نہیں آیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس ایوارڈ نائٹ میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کئی جانے پہچانے چہرے شامل تھے، جس میں گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا بھی موجود تھیں۔