اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ سجل علی کو نقاب میں دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔انسٹاگرام پر سجل علی نے نقاب پہنے ایک انسٹااسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ عبایا پہن رکھا ہے اور چہرے کو نقاب سے مکمل ڈھانپا ہوا ہے۔سجل کی اس ویڈیو میں بیک گراؤنڈ پر گلوکار دانیال ظفر کا اڑھ چلیے گانا بھی سنا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ویڈیو میں موجود سجل علی کا پہناوا کسی شوٹنگ کے لیے ہے تاہم مداح اس حوالے سے متجسس ہیں۔