کراچی: :مندر سے دونوں کی انگوٹھی سمیت تصاویر بھی سامنے آگئیں، زویا ناصر اور ان کے منگیتر کی دوستی رہی ہے اور جرمن یوٹیوبر کے اسلام قبول کرتے وقت یہ بھی افواہیں زیرگردش تھیں کہ پاکستانی اداکارہ کی وجہ سے ہی وہ مشرف بہ اسلام ہوئے ہیں اور دونوں شادی کرنیوالے ہیں .

زویا ناصر نے پروپوزل کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے منگنی کرلی، اس نے پیشکش کی اور میں نے ہاں کردی، تاریکیوں کے وقت میں میرے لیے روشنی بننے اور خوشی کے حقیقی معنی دکھانے پر شکریہ . تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ زویا نے منگیتر کرسٹین بیٹزمین کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کرنے کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ منگنی کی انگوٹھی ہاتھ میں لیے ہیں، دوسری تصویر میں اداکارہ شرما رہی ہیں جبکہ تیسری تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں.

دوسری جانب اداکارہ کے منگیتر نے بھی تصاویر پوسٹ کیں اور زویا کے مان جانے پر خوشی کا اظہار کیا.انہوں نے لکھا کہ اس نے ہاں کردی، میری زندگی کا سب سے بہترین دن، زویا ناصرمجھے آپ سے محبت ہے ، دیکھیں میں نے کیسے پروپوز کیا.